20 اپریل 2015 - 17:28
فلوجہ میں 49 داعشی ہلاک

بغداد آپرشنل کمانڈ نے کہا ہے کہ فلوجہ شہر میں داعش دہشت گرد گروہ دسیوں افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی فلوجہ کے الکرمہ علاقے میں داعش کے تیئیس خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے دوران انچاس دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اسی طرح عراق کی سیکورٹی فورسیز نے صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی شہر میں ایک اسپتال کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی پولیس اور خصوصی فورس نے الرمادی شہر کے مرکز میں الحوز علاقے کے قریب واقع ایک اسپتال سے داعش کا صفایا کردیا ہے اور اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

عراق کے فوجی ذرائع نے بھی اس علاقے میں اڑتالیس بموں کو ناکارہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

.......

/169